رکی پونٹنگ کے منتخب کردہ ٹاپ 5 ٹی ٹونٹی کرکٹرز میں صرف بابر اعظم شامل

بھارت کے ہاردک پانڈیا اور جسپریت بمراہ ، انگلینڈ کے جوز بٹلر بھی ٹاپ 5 میں شامل

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 6 ستمبر 2022 14:58

رکی پونٹنگ کے منتخب کردہ ٹاپ 5 ٹی ٹونٹی کرکٹرز میں صرف بابر اعظم شامل
سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 6 ستمبر 2022ء ) سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے آئی سی سی ریویو کیلئے ٹی ٹونٹی کرکٹ کے ٹاپ پانچ کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔ رکی پونٹنگ کے منتخب کردہ 5 کھلاڑیوں میں کوئی آسٹریلوی کرکٹر شامل نہیں، رکی پونٹنگ کے پہلے پانچ کھلاڑیوں میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور افغانستان کے راشد خان بھی شامل ہیں۔ بھارت کے ہاردک پانڈیا اور جسپریت بمراہ جب کہ انگلینڈ کے جوز بٹلر بھی ٹاپ 5 میں شامل ہیں۔

اس حوالے سے رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ بولنگ میں تسلسل کی وجہ سے میں نے راشد خان کو پہلے نمبر پر رکھا ہے، راشد خان میں وکٹ لینے کی صلاحیت ہے، ٹی ٹونٹی میں اکانومی ریٹ بھی غیر معمولی ہے۔ رکی پونٹنگ نے کہا کہ بابر اعظم کو دوسرے نمبر پر رکھا ہے اس کی سادہ سی وجہ ہے کہ وہ ایک عرصے سے نمبر ون ٹی ٹونٹی بیٹر ہیں۔

(جاری ہے)

بابر اعظم اس کے حقدار بھی ہیں ان کے ریکارڈز خود بولتے ہیں ، بابراعظم نے گزشتہ دو برسوں سے پاکستان ٹیم کو اچھی طرح لیڈ کیا ہے۔

رکی پونٹنگ نے کہا کہ ہاردک پانڈیا جس فارم میں ہیں انہیں نمبر 3 پر رکھنا بھولا نہیں جا سکتا جبکہ جوز بٹلر کے پاس وہ کچھ ہے جو دوسرے کھلاڑیوں میں نہیں ہے، جوز بٹلر کم وقت میں گیم کو آپ سے چھین کر لے جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جسپریت بھمرا کو 5ویں نمبر پر رکھا ہے وہ اس وقت غالباً تینوں فارمیٹ کے ایک مکمل بولر ہیں، جسپریت نئی گیند کے اچھے بولر ہیں ، ڈیتھ اوورز میں سلو گیند کرنا اور باؤنسر مارنا جانتے ہیں۔
وقت اشاعت : 06/09/2022 - 14:58:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :