پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کا نیشنل ویمنز باسکٹ بال چیمپئن شپ کے شیڈول کا اعلان

منگل 13 ستمبر 2022 14:56

پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن  کا نیشنل ویمنز باسکٹ بال چیمپئن شپ کے شیڈول کا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2022ء) پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے نیشنل ویمنز باسکٹ بال چیمپئن شپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ، پاکستان واپڈا چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ چیمپئن شپ کے آرگنائزنگ سیکرٹری اور فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عوج ظہور کے مطابق پول راؤنڈ کے تحت پانچ روزہ چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کےلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

ایونٹ میں شریک 8ٹیموں کو دو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پول اے میں دفاعی چیمپئن پاکستان واپڈا ، کراچی، راولپنڈی اور کوئٹہ جبکہ پول بی میں پاکستان آرمی ،لاہور ،اسلام آباد اور پشاور کی ٹیمیں شامل ہیں ۔ عوج ظہور نے بتایا کہ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں 3اکتوبر سے 8اکتوبر تک کھیلی جانیوالی چیمپئن شپ میں روزانہ چار میچز کھیلیں جائیں گے ۔ 3اکتوبر سے شروع ہونیوالی چیمپئن شپ کا افتتاحی میچ اسلام آباد اور لاہور کی ٹیموں کے مابین کھیلا جاے گا جبکہ پہلے دن دفاعی چیمپئن واپڈا اور کوئٹہ ، آرمی اور پشاور ، کراچی اور راولپنڈی کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی ۔ چیمپئن شپ کا سیمی فائنل راؤنڈ 6اکتوبرجبکہ فائنل 7اکتوبر کو کھیلا جاے گا۔
وقت اشاعت : 13/09/2022 - 14:56:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :