پاکستان اور برطانیہ کی کرکٹ ٹیمیں پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے لاہور روانہ ہوگئیں

پیر 26 ستمبر 2022 16:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2022ء) پاکستان اور برطانیہ کی کرکٹ ٹیمیں پیرکو پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے لاہور روانہ ہوگئیں۔ قومی ایئر لائن پی آئی اے نے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو کراچی سے لاہور پہنچانے کے لئے خصوصی پرواز آپریٹ کی۔

(جاری ہے)

کراچی سے لاہور کے لئے پرواز پی کے 6312 پیرکی دوپہر ڈیڑھ بجے روانہ ہوئی۔پی آئی اے کی جانب سے کراچی اور لاہور ایئر پورٹ پر خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔ترجمان پی آئی اے نے کہاکہ پاکستانی اور مہمان ٹیموں کی فضائی میزبانی پی آئی اے کے لئے باعث افتخار ہے۔
وقت اشاعت : 26/09/2022 - 16:58:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :