قائد اعظم ٹرافی کے دوسرے مرحلے کا آغاز( کل ) ہو گا

اتوار 2 اکتوبر 2022 10:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2022ء) قائد اعظم ٹرافی 2022-23 کے دوسرے مرحلے کا آغاز کل(پیر سے ) ہو گا، بلوچستان کی ٹیم سینٹرل پنجاب، خیبرپختونخوا کی ٹیم سدرن پنجاب اور ناردرن کی ٹیم سندھ سے مدمقابل ہو گی، پاکستان کرکٹ کے سب سے بڑے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ قائداعظم ٹرافی کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، میگا ایونٹ کا دوسرا مرحلہ پیر سے شروع ہو رہا ہے، بلوچستان اور سینٹرل پنجاب کی ٹیمیں پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی، خیبرپختونخوا اور سدرن پنجاب کے درمیان میچ ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہو گا جبکہ ناردرن اور سندھ کی ٹیمیں اقبال سٹیڈیم، فیصل آباد میں نبردآزما ہوں گی، ٹورنامنٹ کے پہلے رائونڈ میں بلوچستان نے خیبرپختونخوا اور ناردرن نے سدرن پنجاب کو شکست دی جبکہ سینٹرل پنجاب اور سندھ کا میچ ڈرا ہو گیا تھا۔

وقت اشاعت : 02/10/2022 - 10:30:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :