مدثر آرائیں کی پنجاب اتھلیٹکس کوچ فضل الرحمان بٹ کی وفات پر اظہار تعزیت

منگل 4 اکتوبر 2022 15:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2022ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں اور سیکرٹری جنرل سید گوہر رضا نے پنجاب اتھلیٹکس کوچ فضل الرحمان بٹ کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم کی اتھلیٹکس کے کھیل کی ترقی کے لئے خدمات کو ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائے گا۔
وقت اشاعت : 04/10/2022 - 15:05:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :