محمد رضوان مسلسل 2 سال 1500 سے زائد رنز بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے

17 سالوں سے دنیا کا کوئی بھی بلے باز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں یہ کارنامہ انجام نہ دے سکا

muhammad ali محمد علی جمعہ 7 اکتوبر 2022 21:57

محمد رضوان مسلسل 2 سال 1500 سے زائد رنز بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے
کرائسٹ چرچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اکتوبر2022ء) محمد رضوان مسلسل 2 سال 1500 سے زائد رنز بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے، 17 سالوں سے دنیا کا کوئی بھی بلے باز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں یہ کارنامہ انجام نہ دے سکا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اوپننگ بلے باز محمد رضوان نے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے پیروں تلے روند ڈالا ہے۔ آئی سی سی رینکنگ کے مطابق دنیائے کرکٹ کے نمبر 1 ٹی ٹوئنٹی بلے باز نے جمعہ کے روز سہ ملکی کرکٹ سیریز کے پہلے میچ میں بنگلا دیش کے خلاف شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 78 رنز بنائے، اپنی اس اننگ میں محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی کے متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔

محمد رضوان کے کیلنڈر سال 2022 میں مجموعی ٹی ٹوئنٹی کے 1500 رنز مکمل ہوگئے ہیں، جس کے بعد وہ ایک سال میں 2 مرتبہ 1500 سے زائد رنز کرنے والے تیسرے بیٹر بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

رضوان نے سال 2021 اور 2022، پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم نے 2019 اور 2021 جب کہ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے 2015 اور 2012 میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ تاہم محمد رضوان مسلسل 2 سال میں یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے پہلے بیٹر بن گئے، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے آغاز کے بعد سے گزشتہ 17 سالوں کے دوران دنیا کا کوئی بلے باز مسلسل دو سال بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچز میں 1500 سے زائد رنز نہیں بنا سکا۔

محمد رضوان نے کیرئیر کی 58 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اننگز میں سب سے زیادہ رنز کرنے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا ہے۔ پاکستانی بیٹر نے 58 اننگز میں مجموعی طور پر 2337 رنز بنائے ہیں، اس سے قبل بابراعظم نے 58 اننگز میں 2281 اور بھارت کے ویرات کوہلی نے 2102 رنز بنائے تھے۔اس کے ساتھ محمد رضوان نے بطور وکٹ کیپر بھی سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیاہے، انہوں نے 2337 میں سے 2196 رنز بطور وکٹ کیپر بنائے ہیں۔بنگلا دیش کیخلاف ہونے والے میچ میں رضوان نے اپنی اننگ کا دوسرا رن لے کر جوز بٹلر کو پیچھے چھوڑ دیا تھا، جوز بٹلر نے بطور وکٹ کیپر ٹی ٹوئنٹی میں 2119 رنز بنائے تھے۔
وقت اشاعت : 07/10/2022 - 21:57:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :