قائداعظم ٹرافی فائنل، ناردرن کے محمد حریرہ نے ڈبل سنچری بنا ڈالی

حریرہ نے قائداعظم ٹرافی 23-2022ء کے جاری ایڈیشن میں 11 میچوں میں 77.00 کی اوسط سے 1000 رنز بھی مکمل کیے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 28 نومبر 2022 12:44

قائداعظم ٹرافی فائنل، ناردرن کے محمد حریرہ نے ڈبل سنچری بنا ڈالی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 نومبر 2022ء ) قذافی سٹیڈیم، لاہور میں جاری قائداعظم ٹرافی 23-2022ء کے فائنل میں محمد حریرہ نے سندھ کی ٹیم کے خلاف شاندار ڈبل سنچری مکمل کی۔ ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں ناردرن ٹیم کی نمائندگی کرنے والی حریرہ نے قائداعظم ٹرافی 23-2022ء کے جاری ایڈیشن میں 11 میچوں میں 77.00 کی اوسط سے 1000 رنز بھی مکمل کیے۔ سندھ کی پہلی اننگز کے 284 رنز کے جواب میں ناردرن نے صرف 27 رنز پر 2 وکٹیں گنوا دیں، لیکن حریرہ اور عمر امین نے 280 رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کو سنبھالا۔

(جاری ہے)

پچھلے سال 20 سالہ بلے باز پاکستان میں ڈومیسٹک فرسٹ کلاس میچ میں ٹرپل سنچری بنانے والے دوسرے کم عمر ترین بلے باز بن گئے جبکہ 2021ء کے ایڈیشن کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بھی رہے۔ سیالکوٹ میں پیدا ہونے والے کرکٹر اس سال بھی 4 سنچریوں اور 2 نصف سنچریوں کی مدد سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں ٹاپ پر ہیں ۔ مجموعی طور پر حریرہ نے 21 ڈومیسٹک میچ کھیلے ہیں اور 59.63 کی اوسط اور 65.22 کے سٹرائیک ریٹ سے 1,789 رنز بنائے ہیں جن میں 6 سنچریاں اور 7 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ فائنل میں ناردرن ٹیم اس وقت 5 وکٹوں پر 425 رنز بنا چکی ہے اور اسے سندھ کیخلاف 141 رنز کی برتری حاصل ہے۔                                    
وقت اشاعت : 28/11/2022 - 12:44:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :