بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار، پاکستان بلاٸنڈ کرکٹ ٹیم کو ویزے نہ مل سکے

بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے قومی کرکٹرز کے پاسپورٹس بھی واپس نہیں کئے گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 5 دسمبر 2022 14:17

بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار، پاکستان بلاٸنڈ کرکٹ ٹیم کو ویزے نہ مل سکے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 دسمبر 2022ء ) پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے بھارت نے اب تک ٹیم کو ویزے جاری نہیں کیے ہیں۔ بلائنڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ آج سے بھارت میں شروع ہوگا۔ افتتاحی تقریب آج بھارتی شہر دہلی میں منعقد ہوگی۔ بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے قومی کرکٹرز کے پاسپورٹس بھی واپس نہیں کئے گئے۔

(جاری ہے)

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی 4 دسمبر کو بھارت روانگی شیڈولڈ تھی، بلائنڈ ورلڈ کپ میں بھارت ، پاکستان، آسٹریلیا کی ٹیموں نے شرکت کرنا ہے۔

بنگلہ دیش، سری لنکا، جنوبی افریقہ ، نیپال کی ٹیمیں بھی ورلڈ کپ کا حصہ ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پہلا میچ 7 دسمبر کو جنوبی افریقا کے خلاف نئی دہلی میں کھیلنا ہے جب کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 8 دسمبر کو بڑا ٹاکرا ہونا تھا پاکستان دوسرے ٹی 20 بلائنڈ ورلڈ کپ میں رنر اَپ رہا ہے۔                                                                                                                                                                               
وقت اشاعت : 05/12/2022 - 14:17:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :