فیفا اور اے ایف سی پاکستان میں جاری فٹبال کے معاملات سے مطمئن ہیں، ہارون ملک

پہلے فٹبال شروع کرائیں اس کے بعد انتخابات کرائیں، ہمیں گزشتہ کئی سالوں کے کام کرنا پڑ رہے ہیں ، گفتگو

بدھ 25 جنوری 2023 16:42

فیفا اور اے ایف سی پاکستان میں جاری فٹبال کے معاملات سے مطمئن ہیں، ہارون ملک
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2023ء) پاکستان فٹبال فیڈریشن نائرملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک نے کہا ہے فیفا اور ایشین فٹبال کنفیڈریشن(اے ایف سی)پاکستان میں جاری فٹ بال کے معاملات سے مطمئن ہیں۔نیشنل چیلنج کپ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ہارون ملک نے کہا کہ پہلے فٹبال شروع کرائیں اس کے بعد انتخابات کرائیں، ہمیں گزشتہ کئی سالوں کے کام کرنا پڑ رہے ہیں اور جب تک کورٹ کیسز ختم نہیں ہوجاتے ہم پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات کا کوئی شیڈول نہیں دے سکتے۔

انہوں نے کہا کہ این سی کے خلاف احتجاج کرنے والے صبر کریں، ہم صاف اور شفاف انتخابات کرکے انہیں ایک اچھا سسٹم دیکر جائیں گے،دو سال کے بعد نیشنل چیلنج کپ کا آغاز ہوا ہے، کھلاڑی ، کوچز، فٹ بال منتظمین موجودہ سیٹ اپ سے مطمئن ہیں ۔

(جاری ہے)

مینز اور ویمنز کی ٹیمیں مستقبل میں کئی ایونٹس میں شرکت کررہی ہیں جنہیں شیڈول کرلیا گیا ہے۔ ہارون ملک نے کہا کہ دو سال کے بعد نیشنل چیلنج کپ کا آغاز ہوا ہے، کھلاڑی ، کوچز، منتظمین خوش ہیں، این سی کی کارکرگی پر پروٹیسٹ کرنے والے انتظار کریں کئی سالوں کا گند صاف کر رہے ہیں اگر سارے کام وقت پر ہوجاتے تو ہم بہت پہلے الیکشن کرا کے جاچکے ہوتے، کورٹ کیسز جب تک ختم نہیں ہوں گے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات کا شیڈول نہیں دے سکتے۔

انہوں نے کہا کہ فیفا اور اے ایف سی کا وفد گزشتہ دنوں پاکستان کے دورے پر تھا ، انہوں نے ہمارے پی ایف ایف کے انتخابات کے حوالے سے فری اینڈ فیئر کام پر مکمل اعتماد اور اطمینان کا اظہار کیا، انہوں نے ہماری فٹبال گرانڈ آباد کرنے کی کوشش کو بے حد سراہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ چیلنج کپ مختلف گرائونڈز پر کھیلا جا رہا ہے جہاں شہزاد انور کے علاوہ بھی کوچز کھلاڑیوں کی کارکردگی کو مانیٹر کررہے ہیں، یہ ایونٹ ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر ہورہا ہے۔آٹھ سال بعد خواتین ٹیم نے سعودی عرب میں جس کارکردگی کا مظاہرہ کیا وہ سب کے سامنے ہے،میں اس پر مبارک باد پیش کرتا ہوں، اگر ہمارے فارن کھلاڑیوں کو پاسپورٹ وقت پر مل جاتے تو ہم پہلی پوزیشن حاصل کرلیتے۔
وقت اشاعت : 25/01/2023 - 16:42:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :