آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز کا آغاز 6فروری سے ہو گا

جمعرات 2 فروری 2023 11:37

آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز کا آغاز 6فروری  سے ہو گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2023ء) آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے آٹھواں ایڈیشن کے وارم اپ میچز 6فروری سے شروع ہوں گے، میگا ایونٹ سے قبل ہر ٹیم دو، دو وارم اپ میچ کھیلے گی، پاکستان اپنا پہلا وارم اپ میچ 6فروری کو بنگلہ دیش اور دوسرا میچ 8فروری کو میزبان جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گا۔ میگا ایونٹ کے باضابطہ آغاز سے قبل 6فروری کو پانچ ورام اپ میچز کھیلے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیراہتمام ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 10 سے26فروری تک جنوبی افریقا کے تین شہروں میں کھیلا جائے گا جس میں 10 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی جنہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا ،بنگلہ دیش ،نیوزی لینڈ،میزبان جنوبی افریقا اور سری لنکاشامل ہیں۔اسی طرح گروپ بی میں انگلینڈ،بھارت،آئرلینڈ،پاکستان اور ویسٹ اندیزشامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کا پہلا رائونڈ 10 فروری سے شروع ہوگا جس میں سے ناک آئوٹ مرحلے سیمی فائنل کیلئے 4 ٹیمیں کوالیفائی کریں گی۔ میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 23 فروری جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 24 فروری کو کھیلا جائے گا ۔ میگا ایونٹ کا فائنل میچ 26فروری کو کھیلا جائے گا۔\932
وقت اشاعت : 02/02/2023 - 11:37:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :