شاہد آفریدی کو ون ڈے میں چار سو وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے کیلئے 9 وکٹیں درکار

34 سالہ آفریدی ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے چھٹے اور پاکستان کے تیسرے باؤلر ہیں

اتوار 21 دسمبر 2014 15:22

شاہد آفریدی کو ون ڈے میں چار سو وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے کیلئے 9 وکٹیں درکار

اسلام آباد( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 دسمبر 2014 ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو ون ڈے میں چار سو وکٹیں مکمل کرنے کیلئے 9 وکٹیں درکار ہیں۔

(جاری ہے)

توقع ہے کہ وہ آئندہ ورلڈ کپ میں یہ سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ بوم بوم آفریدی اب تک 389 ون ڈے میچوں میں 391 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ 34 سالہ آفریدی ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے چھٹے اور پاکستان کے تیسرے باؤلر ہیں۔

وقت اشاعت : 21/12/2014 - 15:22:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :