پی ایس ایل 8، پشاور زلمی کی جانب سے محمد عامر کے بیان کے جواب میں ٹرولنگ سے بھرپور پوسٹ

سکور کارڈ میں باقی کھلاڑیوں کی بیٹنگ پوزیشنز ٹھیک تھیں تاہم بابر اعظم کو جان بوجھ کر 10ویں نمبر پر رکھا گیا جسکا مقصد محمد عامر کے بیان پر ان کی ٹرولنگ کرنا تھا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 15 فروری 2023 12:38

پی ایس ایل 8، پشاور زلمی کی جانب سے محمد عامر کے بیان کے جواب میں ٹرولنگ سے بھرپور پوسٹ
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15 فروری 2023ء ) پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز کو سنسنسی خیز مقابلے کے بعد 2 رنز سے شکست دینے کے بعد پشاور زلمی نے آفیشل ٹویٹر اکائونٹ سے کراچی کنگز فاسٹ باولر محمد عامر کے بیان کے جواب میں ٹرولنگ سے بھرپور پوسٹ کی گئی ۔ میچ سے قبل ایک بیان میں عامر نے کہا تھا کہ بابر اعظم اور ٹیل اینڈر ان کے لیے برابر ہیں، جب کہ گزشتہ شب کھیلے جانے والے میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 2 رن سے ہرایا۔

میچ کے بعد پشاور زلمی کی جانب سے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر ایک سکور کارڈ شیئر کیا گیا جس میں باقی کھلاڑیوں کی بیٹنگ پوزیشنز تو ٹھیک تھیں تاہم نصف سنچری سکور کرنے والے کپتان بابر اعظم کو جان بوجھ کر دسویں نمبر پر رکھا گیا جس کا مقصد محمد عامر کے اس بیان پر ان کی ٹرولنگ کرنا تھا۔

(جاری ہے)

پشاور زلمی کی یہ ٹویٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے اور صارفین اس پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں ۔

اسی میچ کے دوران پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے پہلے ہی اوور میں فاسٹ بولر محمد عامر کی پانچویں گیند پر شاندار کور ڈرائیو لگائی جس پر سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آگیا۔ کنگ بابر کے شاندار کور ڈرائیو کے سوشل میڈیا پر چرچے ہیں۔ محمد عامر کی گیند پر سٹائلش چوکا لگانے کے بعد میچ کے کمنٹیٹرز نے تعریفوں کے پل باندھ دیے جس کے بعد بابراعظم سمیت عامر بھی سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگے۔
محمد عامر کے بیان پر ناراض بابر کے مداحوں نے کراچی کنگز کے بولر پر میمزکا لاٹھی چارج کردیا۔ صارفین نے کہا کہ بابر نے اپنے بلے سے عامر کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کردیا۔
وقت اشاعت : 15/02/2023 - 12:38:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :