کرس گیل نے صائم ایوب کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے

گزشتہ روز نوجوان بلے باز نے پشاور زلمی کی نمائندگی کرتے ہوئے 36 گیندوں پر 68 رنز کی اننگز کھیل تھی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 8 مارچ 2023 11:54

کرس گیل نے صائم ایوب کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 8 مارچ 2023ء ) دی یونیورس باس کے نام سے مشہور ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے ابھرتے ہوئے نوجوان بلے باز صائم ایوب کی تعریف کے پُل باندھ دیئے۔ گزشتہ روز راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے اوپنر صائم ایوب نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کے مضبوط بالنگ اٹیک کے خلاف 36 گیندوں پر 68 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو جتنوانے میں اہم کردار ادا کیا، انکی اننگز میں 8 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔

صائم ایوب نے کپتان بابراعظم کے ہمراہ 107 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ قائم کی۔ کرس گیل نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کی تھی تاہم وہ کوئی خاص پرفارمنس دینے میں ناکام رہے رتھے لیکن انہوں نے صائم ایوب کو مستقبل کا سپر اسٹار کہا تھا۔

(جاری ہے)

پشاور زلمی کے اسٹار بلے باز کی گزشتہ روز کھیلی جانے والی اننگز پر شاداب خان نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’صائم کی کلاس الگ ہے، مستقبل کے سپر اسٹار ہیں‘۔

میچ میں صائم کے آؤٹ ہونے کے بعد راشد خان اور شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے بھی انہیں سراہا گیا۔                                                                                                                                                                
وقت اشاعت : 08/03/2023 - 11:54:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :