پاکستان ون ڈے ورلڈکپ کیلئے فیورٹ ٹیم ہوگی : وسیم اکرم

بھارت میں مضبوط بالنگ اٹیک رکھنے والی ٹیم ہی کامیاب ہوگی کیونکہ وہاں کی پچز بیٹرز کیلئے دوستانہ ہوں گی :سابق قومی کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 21 مارچ 2023 15:11

پاکستان ون ڈے ورلڈکپ کیلئے فیورٹ ٹیم ہوگی : وسیم اکرم
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 21 مارچ 2023ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بھارت میں شیڈول ون ڈے ورلڈکپ کیلئے پاکستان کی ٹیم کو فیورٹ قرار دیدیا۔ سابق کپتان و سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے بھارتی نیوز چینل اسپورٹس تک کے میزبان کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ کیا وہ پاکستان اس سال ورلڈکپ جیتنے والی فیورٹ ٹیموں میں شامل کرتے ہیں جس وسیم اکرم نے جواب دیا کہ بلکل، پاکستان کے پاس شاہین آفریدی جیسے فاسٹ بولر موجود ہیں، جنہوں نے مسلسل دوسری بار اپنی ٹیم کو پی ایس ایل میں ٹائٹل جتوایا، وہ کیرئیر کی بہترین فارم میں ہیں۔

اسی طرح حارث رؤف، نسیم شاہ، محمد حسنین، احسان اللہ جیسے نوجوان اور پرجوش بالرز موجود ہیں، مجھے لگتا چونکہ ورلڈکپ بھارت میں شیڈول ہے تو مضبوط بالنگ اٹیک رکھنے والی ٹیم کامیاب ہوگی کیونکہ وہاں کی پچز بیٹرز کیلئے دوستانہ ہوں گی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب انگلینڈ کے سابق کپتان اور کمنٹیٹر مائیکل وان نے دفاعی چیمپئین انگلینڈ کو ٹرافی کا بڑا دعویدار ٹھہرایا تھا۔ مائیکل وان کا کہنا تھا کہ انگلیںڈ کے پاس کوالٹی اسپن اٹیک ہے جبکہ جوفرا آچر بھی انجری سے بجات پاکر واپس اسکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں، جو کسی بھی ٹیم کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں۔ انگلش ٹیم اگر جارحانہ انداز اپناتی ہے تو وہ مضبوط قوت بن سکتی ہے۔
وقت اشاعت : 21/03/2023 - 15:11:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :