پاکستان نے افغانستان کیخلاف تاریخی سیریز کے پہلے میچ کا ٹاس جیت لیا

قومی ٹیم کے کپتان شاداب خان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ، پاکستان کی جانب سے صائم ایوب، طیب طاہر، زمان خان اور احسان اللہ ڈیبیو کریں گے

muhammad ali محمد علی جمعہ 24 مارچ 2023 20:36

پاکستان نے افغانستان کیخلاف تاریخی سیریز کے پہلے میچ کا ٹاس جیت لیا
شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مارچ2023ء) پاکستان نے افغانستان کیخلاف تاریخی سیریز کے پہلے میچ کا ٹاس جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلی باضابطہ بین الاقوامی کرکٹ سیریز کیلئے شارجہ میں میدان سج گیا۔ تاریخی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کا ٹاس قومی ٹیم کے کپتان شاداب خان نے جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب، طیب طاہر اور احسان اللہ، زمان خان ڈیبیو کریں گے۔ جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شاداب خان، عبد اللہ شفیق، محمد حارث، اعظم خان، عماد وسیم، فہیم اشرف، نسیم شاہ شامل ہیں۔ آٹھ کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک سرکٹ اور حال ہی میں ختم ہونے والی پاکستان سپر لیگ سیزن 8میں شاندار پرفارمنس کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے 15رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ سیریز ان کھلاڑیوں کے لئے بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی فارم کو برقرار رکھنے کا موقع فراہم کرے گی۔ یہاں یہ واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں مختلف ٹورنامنٹس کے دوران تو آمنے سامنے آتی رہیں، تاہم دونوں ٹیمیں کبھی بھی ایک باضابطہ مکمل سیریز میں آمنے سامنے نہیں آئیں۔ پاکستان اور افغانستان کی پہلی باضابطہ سیریز گزشتہ برس کھیلی جانا تھی، تاہم افغانستان کے حالات کی وجہ سے سیریز التوا کا شکار رہی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ایک روزہ میچز پر مشتمل ہونا تھی، تاہم کچھ ماہ قبل سیریز کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔
وقت اشاعت : 24/03/2023 - 20:36:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :