سعودی ٹی ٹونٹی لیگ کیلئے ہمارے ٹاپ کرکٹرز دستیاب نہیں ہوں گے، اعلیٰ بی سی سی آئی عہدیدار کا انکشاف

عرب حکام نے آئی پی ایل فرنچائزز اور بی سی سی آئی کے عہدیداران سے ملاقات کی تھی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 16 اپریل 2023 14:12

سعودی ٹی ٹونٹی لیگ کیلئے ہمارے ٹاپ کرکٹرز دستیاب نہیں ہوں گے، اعلیٰ بی سی سی آئی عہدیدار کا انکشاف
ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 16 اپریل 2023ء ) بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے اعلیٰ عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ ’’سعودی عرب کی امیر ترین ٹی20 لیگ کیلئے موجودہ بھارتی ٹیم کے کرکٹرز دستیاب نہیں ہوں گے‘‘۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی حکام نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) منتظمین کے ساتھ لیگ کرانے کے لیے رابطہ کیا تھا جس کیلئے خطیر رقم خرچ کی جائے گی۔

سعودی حکام نے مبینہ طور پر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ٹیم فرنچائز مینجمنٹ اور مالکان کے بورڈ ممبران سے کہا کہ وہ اپنے ٹورنامنٹ میں ٹیمیں خریدیں، کیونکہ آئی پی ایل فرنچائزرز کی جنوبی افریقہ، عرب امارات اور کئی ڈومیسٹک لیگز میں ٹیمیں موجود ہیں۔ دوسری جانب سابق بھارتی کرکٹرز حال ہی میں لیجنڈز لیگ میں نظر آئے تھئ، جس کا ٹورنامنٹ یو اے ای میں منعقد ہوا تھا، جس میں سری سانتھ، ہربھجن سنگھ، گوتم گھمبیر، عرفان پٹھان ،یوسف پٹھان اور سریش رائنا کھیلتے ہوئے نظر آئے تھے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سعودی عرب اور بھارت کے درمیان کھیلوں کی سطح پر تعلقات مضبوط ہورہے ہیں جبکہ سعودی تیل کمپنی آرامکو آئی سی سی اور بی سی سی آئی کے اسپانسرز ہیں۔                                                                                                                                                                                         
وقت اشاعت : 16/04/2023 - 14:12:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :