پاکستان کا آئی سی سی سے بھارت کی ایشیا کپ میں شرکت یقینی بنانے کا مطالبہ

جمعرات 1 جون 2023 22:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2023ء) پاکستان بھارت میں ہونے والے آئندہ ورلڈ کپ میں صرف اسی صورت میں شرکت کرے گا جب بھارتی کرکٹ بورڈ اس بات کی ضمانت فراہم کرے کہ وہ 2025 میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے آئے گا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام نے یہ مطالبہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین گریگ بارکلے اور چیف ایگزیکٹیو جیف ایلارڈائس کے سامنے پی سی بی ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے موقع پر رکھا ۔

(جاری ہے)

پی سی بی کی عبوری انتظامی کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے حال ہی میں بی سی سی آئی کی جانب سے ایشیا کپ کے لیے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کے بعد پاکستان کی جانب سے ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کا بہت زیادہ امکان ہے، جو ستمبر میں شیڈول ہے۔بی سی سی آئی ایشیاء کپ کے لیے پی سی بی کے تجویز کردہ ’ہائبرڈ ماڈل‘ کو قبول کرنے کی بھی مخالفت کر رہا ہے، رپورٹ کے مطابق نجم سیٹھی اور دیگر عہدیداران نے آئی سی سی حکام سے چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کی شرکت کی باضابطہ یقین دہانی مانگی ہے جس کے میزبانی کے حقوق دو سال قبل پاکستان کو دیے گئے تھے۔ ۔
وقت اشاعت : 01/06/2023 - 22:44:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :