سر ویون رچرڈز نے شاہین شاہ آفریدی سے متعلق ورلڈکپ کے لیے پیشگوئی کردی

شاہین آفریدی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لیں گے، میں نے شاہین کو پاکستان میں دیکھا ہے، وہ ایک پرعزم کھلاڑی ، وہ میرا پسندیدہ کھلاڑی ہے : سابق ویسٹ انڈیز کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 29 اگست 2023 13:00

سر ویون رچرڈز نے شاہین شاہ آفریدی سے متعلق ورلڈکپ کے لیے پیشگوئی کردی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 29 اگست 2023ء ) لیجنڈری ویسٹ انڈین بلے باز سر ویوین رچرڈز نے بھارت میں ہونے والے آئندہ ون ڈے ورلڈ کپ 2023ء میں سب سے زیادہ تباہ کن اور وکٹ لینے والے بولر کی پیشن گوئی کی ہے۔ ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے سابق ٹیسٹ کرکٹر نے پیش گوئی کی کہ معروف پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی میگا ایونٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہوں گے۔

187 ون ڈے میچوں میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرنے والے ویوین رچرڈز نے مزید کہا کہ وہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر میں بے پناہ ٹیلنٹ اور مہارت دیکھتے ہیں، جس نے خود کو ایک پریمیئر بولر کے طور پر قائم کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ “میں نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کچھ وقت گزارا۔

(جاری ہے)

میں نے اس کی بڑھوتری دیکھی ، وہ ایک انتہائی پرعزم کھلاڑی ہے، وہ میرا پسندیدہ کھلاڑی ہے"۔

شاہین آفریدی نے انگلینڈ میں 2019ء کے ورلڈ کپ میں چند میچوں میں مین ان گرین کی نمائندگی کی تھی اور ٹورنامنٹ کے دوسرے ہاف کے دوران وہ زبردست فارم میں تھے۔ شاہین آفریدی نے صرف پانچ میچوں میں مجموعی طور پر 16 وکٹیں حاصل کیں، جن میں ایک پانچ وکٹیں بھی شامل ہیں، جس کی وجہ سے وہ ون ڈے ورلڈ کپ میں ایسا کرنے والے سب سے کم عمر بولر بن گئے۔ 23 سالہ کھلاڑی اپنی مہارت، ٹیلنٹ اور وکٹ لینے کی صلاحیت کی وجہ سے تینوں فارمیٹس میں قومی سیٹ اپ کا لازمی حصہ رہے ہیں۔ اپنے ون ڈے کرکٹ کیریئر میں اب تک شاہین شاہ آفریدی نے 39 میچ کھیلے ہیں جس میں 23.34 کی اوسط اور 5.42 کے اکانومی ریٹ سے 76 وکٹیں حاصل کی ہیں، جس میں 2 مرتبہ میچ میں 5 وکٹیں لینا بھی شامل ہے۔
وقت اشاعت : 29/08/2023 - 13:00:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :