ایشیاء کپ ، پاک بھارت ٹاکرے کے لیے پی سی بی کا ٹکٹوں کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

پالی کیلے سٹیڈیم میں گراس بینک کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیں 9600 روپے سے کم کر کے 1500 روپے کردی گئیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 1 ستمبر 2023 13:19

ایشیاء کپ ، پاک بھارت ٹاکرے کے لیے پی سی بی کا ٹکٹوں کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 اگست 2023ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیاء کپ 2023ء میں ہفتے کے روز پاک بھارت ٹاکرے کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کیا ہے۔ 2 ستمبر کو پاکستان بمقابلہ انڈیا گیم کے لیے پالی کیلے سٹیڈیم میں گراس بینک کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیں 9600 روپے سے کم کر کے 1500 روپے کردی گئی ہیں ۔ شائقین کینڈی کے ابیتھا گراؤنڈ باکس آفس سے موقع پر ہی ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔

اس سے قبل پی سی بی نے ایشیاء کپ میں 10 ستمبر کو شیڈول فائنل میچ سمیت متوقع پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اگر پاکستان اور بھارت گروپ اے میں سرفہرست رہتے ہیں تو وہ ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں گے جس کا قومی امکان ہے۔ سرفہرست دو ٹیموں کے درمیان 10 ستمبر کو ہونے والے میچ کے ٹکٹوں کی قیمت کم از کم 14500 پاکستانی روپے رکھی گئی ہے۔

سب سے مہنگے ٹکٹ گرینڈ اسٹینڈ کے ہیں جن کی قیمت 58,000 پاکستانی روپے ہے۔ ایشیاء کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرے ممکنہ میچ کے ٹکٹ منٹوں میں فروخت ہو گئے۔ فائنل میچ کے سب سے سستے ٹکٹ کی قیمت ساڑھے 14 ہزار پاکستانی روپے ہے جب کہ مہنگے ترین ٹکٹ کی قیمت 600 ڈالر ہے۔ ایشیاء کپ کا فائنل 17 ستمبر کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ ٹکٹ PCB.bookme.pk کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔
وقت اشاعت : 01/09/2023 - 13:19:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :