افتخار احمد 2023ء میں بہترین اوسط سے رنز سکور کرنے والے پاکستانی بیٹر

2023ء میں 33 سالہ بیٹر نے 7 ون ڈے اننگز میں 69.60 کی اوسط ، 114.09 کے سٹرائیک ریٹ سے 348 رنز بنائے، رضوان 62.80 کی اوسط سے 628 رنز بناکر دوسرے، بابر اعظم 49.66 کی اوسط سے 745 رنز بناکر تیسرے نمبر پرموجود

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 16 ستمبر 2023 14:50

افتخار احمد 2023ء میں بہترین اوسط سے رنز سکور کرنے والے پاکستانی بیٹر
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 16 ستمبر 2023ء ) افتخار احمد گزشتہ چند سالوں سے پاکستان کے لیے وائٹ بال کرکٹ میں سرفہرست کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں سے ایک رہے ہیں اور انہوں نے کئی میچ جیتنے میں ٹیم کی مدد کی ہے۔ دائیں ہاتھ کے بلے باز نے رواں سال 2023ء کے دوران بابر اعظم، امام الحق اور فخر زمان جیسے اعلیٰ درجہ کے پاکستانی بلے بازوں سے بھی زیادہ اوسط حاصل کی ہے۔

2023ء میں 33 سالہ بلے باز نے سات ون ڈے اننگز میں 69.60 کی اوسط اور 114.09 کے اسٹرائیک ریٹ سے 348 رنز بنائے، جس میں ایک سنچری اور ایک نصف سنچری شامل تھی۔

(جاری ہے)

وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے 15 اننگز میں 62.80 کی اوسط اور 92.76 کے اسٹرائیک ریٹ سے 628 رنز بنائے، جس میں چھ نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔ آل فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے 15 اننگز میں 49.66 کی اوسط اور 85.43 کے اسٹرائیک ریٹ سے 745 رنز بنائے جس میں 2 سنچریاں اور 6 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

بائیں ہاتھ کے اوپننگ بلے باز فخر زمان اور امام الحق اس فہرست میں چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں جنہوں نے بالترتیب 46 کی اوسط سے 644 اور 40.72 کی اوسط سے 448 رنز بنائے۔                                                            
وقت اشاعت : 16/09/2023 - 14:50:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :