ورلڈ کپ، بھارت کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

دونوں ٹیمیں احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 14 اکتوبر 2023 13:03

ورلڈ کپ، بھارت کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
احمد آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 اکتوبر 2023ء ) کرکٹ ورلڈ کپ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں بھارت نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاک بھارت میچ نریندر مودی اسٹیڈیم احمد آباد میں کھیلا جائے گا ۔ بھارتی میڈیا نے پِچ اور موسم کی تفصیلات شیئر کی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی سٹیڈیم کی پِچ پر بیٹرز حاوی ہوں گے، یہاں حالیہ میچز میں بھی بیٹرز کا غلبہ رہا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ بھی احمد آباد میں کھیلا گیا تھا جہاں بیٹرز نے کھل کر رنز بنائے تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق احمد آباد میں میچ کے آغاز میں فاسٹ بولرز کو اضافی باؤنس اور سوئنگ ملے گی جبکہ مڈل اوورز میں اسپنرز کو مدد ملنے کی امید ہے تاہم مجموعی طور پر بیٹرز کو شاٹس کھیلنے میں آسانی ہوگی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق آج موسم گرم اورخشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق میچ کے وقت سخت گرمی اور حبس کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔ میگا ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 2، 2 میچ کھیل چکی ہیں اور دونوں ٹیمیں اپنے دونوں میچز جیت چکی ہیں۔ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں نیدرلینڈز جبکہ دوسرے میچ میں سری لنکا کو شکست دی ،اسی طرح میزبان بھارت نے اپنے پہلے میچ میں آسٹریلیا جبکہ دوسرے میچ میں افغانستان کی ٹیم کو ہرایا تھا۔

پاکستان ٹیم کو مایہ ناز بلے باز بابر اعظم لیڈ کریں گے جبکہ بھارتی ٹیم مایہ ناز اوپننگ بلے باز روہت شرما کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔ آسٹریلوی ٹیم کو سب سے زیادہ 5 مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں دو، دو مرتبہ ٹائٹل جیت چکی ہیں جبکہ پاکستان ، انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں ایک ایک مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے۔
وقت اشاعت : 14/10/2023 - 13:03:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :