کرسٹیانو رونالڈو کا سلمان خان کو نظرانداز کرنے کا شائبہ ، مداح پریشان

منگل 31 اکتوبر 2023 22:08

کرسٹیانو رونالڈو کا سلمان خان کو نظرانداز کرنے کا شائبہ ، مداح پریشان
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اکتوبر2023ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان کی فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ باکسنگ میچ دیکھنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔بھارتی اداکار سلمان خان اور فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے حال ہی میں سعودی عرب کے شہر ریاض میں ٹائسن فیوری اور فرانسس نگانو کے درمیان باکسنگ میچ میں شرکت کی۔تاہم اس موقع کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جسے دیکھ مداحوں کی جانب سے یہ کہا گیا کہ کرسٹیانو رونالڈو نے سلمان خان کو نظر انداز کردیا۔

(جاری ہے)

لیکن کچھ دیر میں ہی ایک تصویر اور سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں رونالڈو کو سلمان کے ساتھ خوشگوار موڈ میں بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ میچ کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی جس میں سلمان خان کو وی وی آئی پی سیٹوں پر میچ دیکھتے ہوئے دیکھا گیا اور ان کے ساتھ جارجینا بیٹھی ہوئیں ہیں جبکہ کرسٹیانو رونالڈو ان کے پاس بیٹھے اور میچ میں پوری طرح مگن نظر آئے۔سلمان خان اور رونالڈو کی ویڈیوز اور تصاویر منظر عام پر ٓانے کے بعد مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا اور تبصرے جاری ہے۔
وقت اشاعت : 31/10/2023 - 22:08:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :