شعیب ملک نے کرس گیل کا زیادہ ٹونٹی ٹونٹی رنز کا ریکارڈ توڑنے کی خواہش ظاہر کردی

41 سالہ کھلاڑی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 478 اننگز میں 12,688 رنز بنائے ہیں، گیل نے 455 اننگز میں 14,562 رنز بنائے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 23 نومبر 2023 13:20

شعیب ملک نے کرس گیل کا زیادہ ٹونٹی ٹونٹی رنز کا ریکارڈ توڑنے کی خواہش ظاہر کردی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 23 نومبر 2023ء ) پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک نے ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کا ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ توڑنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ شعیب ملک سے ایک مقامی سپورٹس شو میں سوال پوچھا گیا کہ کیا وہ اس سال نیشنل ٹی 20 کپ کھیلیں گے جس کا جواب انہوں نے دیا: "ہاں"۔ تاہم جب ان سے ٹورنامنٹ میں کھیلنے کی خواہش کی وجہ پوچھی گئی تو 41 سالہ کھلاڑی نے انکشاف کیا کہ وہ کرس گیل کا ریکارڈ توڑنا چاہتے ہیں۔

شعیب ملک نے کہا کہ "نمبر ایک، مجھے کرکٹ کھیلنا بہت پسند ہے۔ دوسرا، جیسا کہ میں نے کہا ، میری خواہش ہے کہ کرس گیل کے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑوں۔ مجھے ٹاپ سکورر ٹی ٹونٹی بیٹر بننے کے لیے 1800 رنز کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

چھوٹے فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کے ساتھ، اس لیے میں ایک دو سال تک کھیلتا رہوں گا‘‘۔ 41 سالہ شعیب ملک کو تاریخ رقم کرنے کے لیے 1874 رنز درکار ہیں کیونکہ اس وقت ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ان کے 478 اننگز میں 12,688 رنز ہیں جبکہ گیل نے 455 اننگز میں 14,562 رنز بنائے ہیں۔

اس بات کو دیکھتے ہوئے کہ شعیب ملک نے اپنی فٹنس پر کئی سالوں میں کتنی محنت کی ہے اگر وہ مزید چند سال تک کھیل کا مختصر ترین فارمیٹ کھیلتے رہے اور گیل کا ریکارڈ توڑ دیتے ہیں تو یہ حیرت کی بات نہیں ہوگی۔ واضح رہے کہ شعیب ملک پاکستان کرکٹ میں سب سے زیادہ عرصے تک خدمات انجام دینے والے کرکٹرز میں سے ایک ہیں۔ اکتوبر 1999ء میں شارجہ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف بین الاقوامی سطح پر ڈیبیو کرنے والے شعیب ملک اپنے ڈیبیو کے تقریباً 24 سال بعد بھی ٹاپ لیول پر کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

آل راؤنڈر نے 1999ء میں اپنا ون ڈے ڈیبیو کیا اور 287 ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی، جہاں انہوں نے 34.55 کی اوسط سے 7534 رنز بنائے جبکہ 158 وکٹیں بھی لیں۔ شعیب ملک کا ٹیسٹ کیریئر مختصر تھا کیونکہ آل راؤنڈر نے مجموعی طور پر صرف 35 میچ کھیلے، 2015ء میں انگلینڈ کے خلاف متحدہ عرب امارات میں 245 کے کیریئر کے بہترین اسکور کے ساتھ 35.14 پر 1898 رنز بنائے۔ انہوں نے 32 وکٹیں حاصل کیں۔ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 41 سالہ کھلاڑی نے 125.64 کے اسٹرائیک ریٹ اور 31.21 کی اوسط سے 2435 رنز بنائے، انہوں نے 49 اننگز میں 28 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ شعیب ملک 2082 رنز کے ساتھ پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں تیسرے آل ٹائم ٹاپ سکورر ہونے کے باوجود کبھی PSL ٹرافی نہیں جیت سکے۔
وقت اشاعت : 23/11/2023 - 13:20:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :