کوہلی کی وکٹ پر 90 ہزار لوگوں سے بھرے گرائونڈ میں سناٹا چھایا ہوا تھا: پیٹ کمنز

ہم ہڈل میں کھڑے ہوئے تو سٹیو سمتھ بولے 'بوائز، ایک سیکنڈ کیلئے کرائوڈ کو سنتے ہیں، ہم نے ایک لمحہ توقف کیا، پورا کرائوڈ لائبریری کی طرح خاموش تھا، میں اس لمحے کو طویل عرصے تک یاد رکھوں گا: آسٹریلین کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 27 نومبر 2023 14:22

کوہلی کی وکٹ پر 90 ہزار لوگوں سے بھرے گرائونڈ میں سناٹا چھایا ہوا تھا: پیٹ کمنز
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 27 نومبر 2023ء ) آسٹریلین کپتان پیٹ کمنز نے سٹیو سمتھ کے اس تبصرے کو یاد کیا جس نے انہیں 2023ء ورلڈ کپ فائنل میں ویرات کوہلی کی وکٹ پر احمد آباد کے کرائوڈ کے ردعمل کو جانچنے میں مدد فراہم کی۔ فائنل تک ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست میزبان بھارت کے خلاف چھ وکٹوں کی جیت نے آسٹریلیا کو ورلڈ کپ ٹرافی کی تعداد 6 تک بڑھانے میں مدد دی۔

آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ہندوستانی کیمپ میں ہلچل مچا دی تھی کیوں کہ انہوں نے ناک آؤٹ میچوں میں پہلے بیٹنگ کرنے کے روایتی مشورے سے انکار کیا تھا۔ ہندوستان نے 10 اوور کے اندر 76 رنز بنائے لیکن اس کے بعد 81-3 تک محدود ہوگئے۔ ویرات کوہلی (63 گیندوں میں 54) اور کے ایل راہول (107 میں 66) نے پھر 18.1 اوورز میں 67 رنز جوڑے۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی بولنگ اتنی سخت تھی کہ اس شراکت داری میں صرف ایک باؤنڈری تھی۔

سست رفتار پچ کے باوجود ہندوستان نے سوریہ کمار یادو، رویندرا جدیجا اور لمبی ٹیل کو دیکھتے ہوئے ممکنہ طور پر آسٹریلین باولرز کو چیلنج نہ کرنے کو ترجیح دی ۔ اس منصوبے نے کام نہیں کیا کیوں کہ کوہلی نے کمنز کی سٹمپ اکھاڑ دی ۔ کمنز نے 34 رنز دیکر 2 وکٹیں لیں اور ہندوستان 240 رنز پر ڈھیر ہو گیا۔ اس کے بعد انہوں نے آسٹریلیا کو 3 وکٹوں پر 47 رنز پر محدود کیا جس کے بعد ٹریوس ہیڈ (120 گیندوں میں 137) اور مارنس لیبسچین (110 میں ناٹ آؤٹ 58) نے انہیں میچ سے باہر کردیا۔

دی ایج کے ساتھ ایک انٹرویو میں پیٹ کمنز سے فائنل کے اس لمحے کے بارے میں پوچھا گیا جسے وہ "70 سال بعد بستر مرگ پر" یاد رکھیں گے۔ کمنز نے جواب دیا کہ "میرے خیال میں ویرات کوہلی کی وکٹ" ، انہوں نے 90 ہزار کرائوڈ کی حیران کن خاموشی کو بیان کیا۔ پیٹ کمنز نے کہا کہ میں واضح طور پر پرجوش تھا، پھر ہم اس وکٹ کے بعد ہڈل میں کھڑے ہوئے تو سٹیو سمتھ بولے 'بوائز، ایک سیکنڈ کے لیے کرائوڈ کو سنتے ہیں۔

' ، ہم نے صرف ایک لمحہ توقف کیا اور پورا کرائوڈ لائبریری کی طرح خاموش تھا۔ وہاں ایک لاکھ ہندوستانی تھے اور یہ بہت پرسکون تھا۔ میں اس لمحے کو طویل عرصے تک یاد رکھوں گا۔‘‘ واضح رہے کہ فائنل سے ایک دن پہلے کمنز نے بھارتی کرائوڈ کو خاموش کرنے کی اپنی خواہش کا اظہار کیا تھا اور انہوں نے جو کہا وہ کردکھایا۔
وقت اشاعت : 27/11/2023 - 14:22:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :