قومی نیٹ بال ٹیم نے ہانگ کانگ چیلنج کپ جیتنے کے بعد (کل ) وطن واپس پہنچے گئی

پیر 15 جنوری 2024 14:23

قومی نیٹ بال ٹیم نے ہانگ کانگ چیلنج کپ جیتنے کے بعد (کل ) وطن واپس پہنچے گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2024ء) قومی نیٹ بال ٹیم نے ہانگ کانگ چیلنج کپ جیتنے کے بعد (کل ) منگل وطن واپس پہنچے گی۔ قومی 9 رکنی ٹیم میں کپتان محمد اختر اور دیگر کھلاڑیوں نے محمد وسیم اکرم،محمد شمریز، محمد گلریز، رحمت اللہ خان، بابر منان، عثمان خالد، فرحان اشرف اور ارسلان شامل ہیں۔ آفیشلز میں مدثر آرائیں اور محمد متین شامل ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے گزشتہ روز ہانگ کانگ میں قومی نیٹ بال ٹیم نے ہانگ کانگ چیلنج کپ جیتا۔ پاکستان کے محمد وسیم اکرم کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ پاکستان نے میزبان ہانگ کانگ کے خلاف 33-58 سکور شکست دی۔پاکستان نے پہلے میچ میں ہانگ کانگ کو 39-63 گول سے اور پاکستان کو دوسرے میچ میں ہانگ کانگ کے ہاتھوں سے ایک سخت مقابلے کے بعد 42-40 گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ تیسرے میچ میں پاکستان نے میزبان ہانگ کانگ کو 33-58 سکور سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
وقت اشاعت : 15/01/2024 - 14:23:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :