ترک فٹبال لیگ ، اسرائیلی فٹبالر اسرائیل نواز جشن پر گرفتار

انطالیہ کے پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے فٹبالر ساگیو جیہزکل کیخلاف غزہ میں اسرائیلی قتل عام کے حق میں نفرت انگیز جشن منانے پر عوام کو نفرت پر اکسانے کیلئے عدالتی تحقیقات کا آغاز کردیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 15 جنوری 2024 14:37

ترک فٹبال لیگ ، اسرائیلی فٹبالر اسرائیل نواز جشن پر گرفتار
انقرہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15 جنوری 2024ء ) ترک سوپر لیگ کلب انٹالیاسپور کے لیے کھیلنے والے اسرائیلی فٹبالر ساگیو جیزکل کو ترک کپ کے 5ویں راؤنڈ میں ترابزونسپور کے خلاف 68ویں منٹ میں گول کرنے کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔ 28 سالہ فٹبالرنے اپنی بائیں کلائی کی پٹی پر لکھے ہوئے ایک اقتباس کی طرف اشارہ کیا جس میں کہا گیا تھا "100 دن۔ 07/10"۔ کھلاڑی Jehezkel اسرائیل MNT کے لیے آٹھ بار کھیلا ہے اور اس کا اشارہ غزہ میں جاری نسل کشی کی طرف ہے۔

انٹالیاسپور فٹبال کلب جو ترکی سپر لیگ میں کھیلتا ہے اس واقعے پر اسے پہلے ہی برطرف کر چکا ہے اور ترکی کے وزیر انصاف نے کہا ہے کہ کھلاڑی سے نفرت پر اکسانے کے مشتبہ معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ انطالیہ کے پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے اسرائیلی فٹبالر ساگیو جیہزکل کے خلاف غزہ میں اسرائیل کی طرف سے کیے گئے قتل عام کے حق میں نفرت انگیز جشن منانے کی وجہ سے عوام کو نفرت پر اکسانے کے لیے عدالتی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے غزہ میں نسل کشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم مظلوم فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔ ترک فٹ بال فیڈریشن نے بھی اسرائیلی فٹبالر کے اقدام کی مذمت کی اور انتالیا اسپور کلب کے ساتھ اتحاد کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی نے قوم کی اقدار کے خلاف کام کیا ہے۔ "ہم آج کھیلے گئے انٹالیاسپور اور ترابزونسپور کے درمیان میچ کے دوران فٹ بالر ساگیو جیہزکل کے مکمل طور پر ناقابل قبول رویے کی مذمت کرتے ہیں اور کھلاڑی کو اپنی ٹیم سے خارج کرنے کے انٹالیاسپور کے فیصلے کو مناسب سمجھتے ہیں۔"
وقت اشاعت : 15/01/2024 - 14:37:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :