ڈیرل مچل آخری ٹی ٹونٹی میچ سے باہر، متبادل کھلاڑی کے نام کا اعلان

پانچ میچوں کی سیریز کا آخری معرکہ 21 جنوری بروز اتوار کو کھیلا جائے گا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 20 جنوری 2024 09:54

ڈیرل مچل آخری ٹی ٹونٹی میچ سے باہر، متبادل کھلاڑی کے نام کا اعلان
کرائسٹ چرچ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 جنوری 2024ء ) نیوزی لینڈ کے مڈل آرڈر بلے باز ڈیرل مچل پاکستان کے خلاف اتوار کو ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں کھیلے جانے والے آخری ٹی ٹوئنٹی سے محروم ہو جائیں گے۔ ڈیرل مچل نے 44 گیندوں پر سات چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 72 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی لیکن کام کے بوجھ کے انتظام کی وجہ سے اتوار کے مقابلے سے محروم رہیں گے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ "ڈیرل مچل پاکستان کے خلاف ہیگلے اوول میں ٹی ٹونٹی سیریز کے فائنل میچ میں ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت نہیں کھیلیں گے۔" نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری سٹیڈ نے تصدیق کی کہ نوجوان اسٹار راچن رویندرا کرائسٹ چرچ میں شاہینوں کے خلاف کھیلنے کے لیے دائیں ہاتھ کے تجربہ کار بلے باز کی جگہ لیں گے۔

(جاری ہے)

گیری سٹیڈ نے کہا کہ "ڈیرل تینوں فارمیٹس میں ہمارے لیے ایک اہم کھلاڑی ہے اور اس بات کو یقینی بنانا کہ وہ بین الاقوامی کرکٹ میں پرفارم کرنے کے لیے بہترین جگہ پر ہوں"۔

انہوں نے مزید کہا کہ "راچن خود آرام کرکے واپس آ رہا ہے اور اس فائنل میچ میں گروپ میں ایک قابل قدر مہارت کا سیٹ لائے گا کیونکہ وہ کرکٹ میں واپسی جاری رکھے گا۔" راچن رویندرا نے اب تک 18 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے ہیں لیکن مختصر فارمیٹ میں ان کا ریکارڈ زیادہ اچھا نہیں ہے کیونکہ انہوں نے 16 اننگز میں بیٹنگ کی، بائیں ہاتھ کے بلے باز صرف 13.18 کی اوسط اور 117.88 کے اسٹرائیک ریٹ سے 145 رنز بنانے میں کامیاب رہے ہیں ۔ نیوزی لینڈ نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ وہ آخری T20I میں ڈیون کونوے کی شرکت کے بارے میں حتمی فیصلہ کریں گے۔
وقت اشاعت : 20/01/2024 - 09:54:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :