شعیب ملک اور ثنا جاوید کب اور کہاں شادی کے بندھن میں بندھے؟

"ہمارے پیارے سپر اسٹار شعیب ملک نے ثناء جاوید کے ساتھ شادی (نکاح) کر لی ہے"، کرکٹر کے منیجر کا ٹویٹر پیغام

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 20 جنوری 2024 11:59

شعیب ملک اور ثنا جاوید کب اور کہاں شادی کے بندھن میں بندھے؟
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 جنوری 2024ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر شعیب ملک اور معروف اداکارہ ثنا جاوید نے شادی کرلی۔ ہفتے کی صبح شعیب ملک اور ثنا جاوید نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شادی کی تصاویر شیئر کیں اور ساتھ ہی کیپشن لکھا۔ پوسٹ کے کیپشن میں 'الحمداللہ' لکھا گیا اور ساتھ ہی قرآن شریف کی آیت لکھی۔

اس اعلان کے فوراً بعد ثنا جاوید نے اپنے انسٹاگرام بائیو کو "ثناء شعیب ملک" میں تبدیل کر دیا۔

ابتدائی طور پر لوگ یہ سوچ کر دنگ رہ گئے کہ جوڑے کو ایک شوٹ میں دکھایا گیا تھا ۔ شعیب کے خاندان کے ذرائع نے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کی شادی چند روز قبل کراچی میں ہوئی تھی۔ شعیب ملک کے منیجر ارسلان شاہ نے بھی ایکس پر خبر کی تصدیق کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایکس پر لکھا کہ "تصدیق: ہمارے پیارے سپر سٹار شعیب ملک نے ثناء جاوید کے ساتھ شادی (نکاح) کر لی ہے۔

نئے جوڑے کو خوشیوں اور مسرتوں سے بھری شاندار زندگی کی خواہش ہے‘۔
اداکارہ ثناء جاوید کی بھی یہ دوسری شادی ہے، اس سے قبل وہ گلوکار عمر جسوال کے ساتھ بھی شادی کی بندھن میں بندھ چکی ہیں ۔ ثناء جاوید اورعمیر جیسوال کا نکاح اکتوبر 2020ء میں ہوا تھا، ان کے درمیان طلاق کی افواہیں گزشتہ دنوں سامنے آئی تھیں جس کی تردید یا تصدیق جوڑے کی جانب سے نہیں کی گئی تھی۔

دونوں نے اپنے اپنے انسٹاگرام پروفائل سے اپنے نکاح کی تصاویر بھی ڈیلیٹ کردی تھیں۔ واضح رہے کہ اپریل 2010ء میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی جوڑی شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے درمیان طلاق کی افواہیں دسمبر 2022ء سے زیرگردش تھیں۔ طلاق کی خبروں کو کئی ماہ گزر جانے کے باوجود دونوں کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تھی۔ دونوں کے ہاں شادی کے 8 سال بعد 30 اکتوبر 2018ء کو پہلے بیٹے اذہان کی پیدائش ہوئی تھی۔
وقت اشاعت : 20/01/2024 - 11:59:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :