پی ایس ایل 9، شعیب ملک اپنی اہلیہ ثنا شعیب کے ہمراہ ملتان پہنچ گئے

نوبیاہتا جوڑے کو پہلی بار ملتان میں ایک ساتھ دیکھا گیا جہاں آج سے پی ایس ایل شروع ہو رہا ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 17 فروری 2024 11:12

پی ایس ایل 9، شعیب ملک اپنی اہلیہ ثنا شعیب کے ہمراہ ملتان پہنچ گئے
ملتان (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 فروری 2024ء ) شعیب ملک اپنی اہلیہ ثنا شعیب کے ہمراہ ملتان پہنچ گئے۔ ثناء اپنے شوہر شعیب ملک ملتان میں پاکستان سپر لیگ کے میچز دیکھیں گی جس کے سیزن 9 میں شعیب ملک کراچی کنگز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان میچ اتوار کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ جوڑے کو ایک ساتھ ملتان ایئرپورٹ سے باہر نکلتے اور ایک وین کے اندر چڑھتے ہوئے بظاہر ایک ہوٹل تک پہنچنے کے لیے دیکھا گیا جہاں وہ ملتان میں لیگ کے ابتدائی مرحلے کے دوران قیام کریں گے۔

ثنا اور شعیب بالآخر جنوری میں اپنی شادی کے اعلان کے ہفتوں بعد پہلی بار عوام میں نظر آئے ۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر شعیب ملک اور معروف اداکارہ ثنا جاوید نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شادی کی تصاویر شیئر کیں اور ساتھ ہی کیپشن لکھا۔

(جاری ہے)

پوسٹ کے کیپشن میں 'الحمداللہ' لکھا گیا اور ساتھ ہی قرآن شریف کی آیت لکھی۔

اس اعلان کے فوراً بعد ثنا جاوید نے اپنے انسٹاگرام بائیو کو "ثناء شعیب ملک" میں تبدیل کر دیا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق ثنا اور شعیب کی شادی کی تقریب کراچی میں کچھ روز قبل ہوئی تھی جس میں دوستوں اور قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔ اداکارہ کی بھی یہ دوسری شادی ہے، اس سے قبل وہ گلوکار عمر جسوال کے ساتھ بھی شادی کی بندھن میں بندھ چکی ہیں ۔ ثناء جاوید اورعمیر جیسوال کا نکاح اکتوبر 2020ء میں ہوا تھا، ان کے درمیان طلاق کی افواہیں گزشتہ دنوں سامنے آئی تھیں جس کی تردید یا تصدیق جوڑے کی جانب سے نہیں کی گئی تھی۔

دونوں نے اپنے اپنے انسٹاگرام پروفائل سے اپنے نکاح کی تصاویر بھی ڈیلیٹ کردی تھیں۔ واضح رہے کہ اپریل 2010ء میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی جوڑی شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے درمیان طلاق کی افواہیں دسمبر 2022ء سے زیرگردش تھیں۔ طلاق کی خبروں کو کئی ماہ گزر جانے کے باوجود دونوں کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تھی۔

دونوں کے ہاں شادی کے 8 سال بعد 30 اکتوبر 2018ء کو پہلے بیٹے اذہان کی پیدائش ہوئی تھی۔ یاد رہے کہ پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 9 کا آغاز آج ہوگا۔ پی ایس ایل 9 کے پہلے میچ سے قبل رنگا رنگ افتتاحی تقریب بھی ہوگی، جس میں معروف فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 17/02/2024 - 11:12:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :