ملتان سلطانز کے گیند بازوں کی بہترین گیند بازی، لاہور قلندرز تگڑا ہدف نہ دے سکی

راسی وین ڈر ڈسن کی نصف سنچری، ملتان کے فاسٹ باولر محمد علی ایک مرتبہ پھر شاندار گیند بازی، 2 وکٹیں حاصل کیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 21 فروری 2024 20:47

ملتان سلطانز کے گیند بازوں کی بہترین گیند بازی، لاہور قلندرز تگڑا ہدف نہ دے سکی
ملتان (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 21 فروری 2024ء ) پی ایس ایل 9 کے ساتویں میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 167 رنز کا ہدف دیا ہے۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے، وین ڈر ڈوسن 54 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اس کے علاوہ فخر زمان نے 41، سکندر رضا نے 23، جہانداد خان نے 16 رنز بنائے جبکہ صاحبزادہ فرحان 2، رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔عبداللہ شفیق 6 اور بریتھویٹ 15 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ ملتان کی جانب سے محمد علی نے 2، عباس آفریدی اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ لی۔ دونوں ٹیموں نے آج کے میچ کیلئے ایک ایک تبدیلی کی ہے۔

(جاری ہے)

ملتان سلطانز نے اولی اسٹون کی جگہ شاہنواز دہانی اور لاہور قلندرز نے سلمان فیاض کی جگہ جارج لنڈے کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں اب تک اپنے دو دو میچز کھیل چکی ہیں۔ لاہور قلندرز کو اپنے ابتدائی دونوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پہلے میچ میں لاہور قلندرز کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے 8 وکٹ جبکہ دوسرے میچ میں گلیڈی ایٹرز نے 5 وکٹوں سے ہرایا تھا۔ محمد رضوان کی کپتانی میں ملتان سلطانز اپنے دونوں میچز میں ناقابل شکست رہی ہے۔ پہلے میچ میں ملتان نے کراچی کنگز جبکہ دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دی تھی۔

ملتان سلطانز کی ٹیم میں محمد رضوان (کپتان)، ڈیوڈ ملان، ریزا ہینڈرکس، یاسر خان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، عباس آفریدی، محمد علی، شاہنواز دہانی شامل ہیں۔ لاہور قلندرز کی ٹیم فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، رسی وین ڈیر ڈوسن، عبداللہ شفیق، سکندر رضا، جارج لنڈے، کارلوس براتھویٹ، جہانداد خان، شاہین آفریدی (کپتان)، حارث رؤف، زمان خان پر مشتمل ہے۔
وقت اشاعت : 21/02/2024 - 20:47:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :