محسن نقوی کی امریکی قونصل جنرل کو پی ایس ایل کا میچ دیکھنے کی دعوت

کرسٹن کے ہاکنز نے چیئرمین پی سی بی کو کرکٹ بال کا تحفہ دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 22 فروری 2024 10:47

محسن نقوی کی امریکی قونصل جنرل کو پی ایس ایل کا میچ دیکھنے کی دعوت
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22 فروری 2024ء ) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی سے امریکی قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز نے ملاقات کی۔ اس موقع پر محسن نقوی نے امریکی قونصل جنرل کو پی ایس ایل 9 کا میچ دیکھنے کی دعوت دی جب کہ امریکی قونصل جنرل نے چیئرمین پی سی بی کو کرکٹ بال کا تحفہ دیا۔ امریکی قونصل جنرل نے چیئرمین پی سی بی منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور پی ایس ایل کے انعقاد کو سراہا۔

کرسٹن ہاکنز نے ڈپلومیٹک انکلیو میں قونصلیٹ کے لیے اراضی کے لیے اقدامات پر نگران وزیر اعلیٰ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی قیادت میں پنجاب کی ٹیم نے ڈیلیور کیا ہے۔ محسن نقوی نے امریکی قونصل جنرل کو ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن سے متعلق رپورٹ پیش کی، امریکی قونصل جنرل نے ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے پروگرام کو سراہا۔

(جاری ہے)

امریکی قونصل جنرل کا کہنا ہے کہ لاہور میں بزنس فیسیلیٹیشن سینٹر کا دورہ کیا، یہ اچھا اقدام ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہو رہا ہے، امید ہے پاکستانی ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔                                                                                                                                                                                         
وقت اشاعت : 22/02/2024 - 10:47:09