کرکٹر حسن علی دوسری بار والد بن گئے

الحمدللّٰہ آج صبح دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ، بیٹی کا نام ’ہیزل حسن علی‘ ہے : فاسٹ باولر کی انسٹاگرام پوسٹ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 26 فروری 2024 15:29

کرکٹر حسن علی دوسری بار والد بن گئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 فروری 2024ء ) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کراچی کنگز کے فاسٹ باولر حسن علی دوسری بار والد بن گئے ہیں۔ 29 سالہ ٹیسٹ کرکٹر حسن علی نے چند منٹ قبل ہی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش کی خوشخبری مداحوں اور فالوورز کے ساتھ شیئر کی ہے۔ حسن علی نے بتایا ہے کہ ’الحمدللّٰہ آج صبح میرے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے ، نومولود بیٹی اور اہلیہ دونوں صحت مند ہیں۔

کرکٹر کا بتانا ہے کہ اُنہوں نے اپنی دوسری بیٹی کا نام ’ہیزل حسن علی‘ ہے۔

(جاری ہے)

حسن علی نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا ہے کہ آپ سب سے گزارش ہے کہ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں‘۔

واضح رہے کہ حسن علی کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش اپریل 2021ء میں ہوئی تھی۔ یاد رہے کہ پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی اگست 2020ء میں ہندوستان سے تعلق رکھنے والی سامعہ آرزو سے رشتہ ازداوج میں منسلک ہوئے تھے۔ اس جوڑے کی شادی کی مختصر تقریب دبئی کے ایک ہوٹل میں ہوئی تھی جہاں دونوں کے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی تھی۔                                                                                                                                                                                        
وقت اشاعت : 26/02/2024 - 15:29:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :