گوتم گمبھیر نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا

ہفتہ 2 مارچ 2024 15:23

گوتم گمبھیر نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2024ء) سابق بھارتی کرکٹر اور حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن اسمبلی گوتم گمبھیر نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق گوتم گمبھیر نے اپنے فیصلے سے متعلق سوشل میڈیا پر اعلان کیا۔سابق کرکٹر نے سیاست میں آنے سے پہلے کے اپنے پیشے اور شوق یعنی کرکٹ پر توجہ دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ پارٹی صدر مجھے میری ذمہ داریوں سے فارغ کریں تاکہ میں اپنے کرکٹ کے حوالے سے کیے گئے وعدوں پر توجہ مرکوز کرسکوں۔سابق کرکٹر نے اپنے پیغام میں بھارتی وزیراعظم کا شکریہ بھی ادا کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ گوتم گمبھیر کو رواں سال ہونے والے الیکشن کے لیے ٹکٹ نہیں ملے گا اور اب اسی دوران ان کا سیاست چھوڑنے کا اعلان سامنے آیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گوتم گمبھیر نے مارچ 2019ء میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی اور اسی سال انہوں نے لوک سبھا کے لیے الیکشن کیلئے دہلی سے نشست پر کامیابی حاصل کی تھی۔
وقت اشاعت : 02/03/2024 - 15:23:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :