پی ایس ایل میچز کے دوران سڑکوں کی بندش سے متعلق ایک اور درخواست دائر

منگل 5 مارچ 2024 14:56

پی ایس ایل میچز کے دوران سڑکوں کی بندش سے متعلق ایک اور درخواست دائر
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2024ء) سندھ ہائیکورٹ نے پی ایس ایل میچز کے دوران سڑکوں کی بندش سے متعلق ایک اور درخواست کی سماعت پردونوں درخواستوں کویکجا کرنے کا حکم دیتے آج(بدھ) تک سماعت ملتوی کردی ہے۔سندھ ہائیکورٹ میں پی ایس ایل میچز کے دوران سڑکوں کی بندش سے متعلق ایک اور درخواست پر سماعت ہوئی۔ اسٹیڈیم کے قریب تعلیمی اداروں کی جانب سے سڑکوں کی بندش پر اعتراض اٹھا دیا گیا۔

(جاری ہے)

درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ سڑکوں کی بلاوجہ اور گھنٹوں بندش سے طلبا کا تعلیمی نقصان ہورہا ہے۔ میچ کے دوران سڑکوں کو بند کردیا جاتا ہے جس سے طلبا کو تعلیمی اداروں میں آنے جانے میں مشکلات ہوتی ہیں۔ عدالت نے معاملہ پر فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی۔عدالت نے درخواست کو پہلی درخواست کے ساتھ یکجا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ دونوں درخواستوں پر ایک ساتھ آج (بدھ)کو دوبارہ سماعت ہوگی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ نے گزشتہ روز پولیس کے اعلی حکام پر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔ عدالت نے فریقین سے تفصیلی جواب طلب کیئے ہوئے ہیں۔
وقت اشاعت : 05/03/2024 - 14:56:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :