میچز کے دوران کراچی کی سڑکیں کیوں بند کیں، عدالت کا تحریری فیصلہ جاری

ڈی آئی جی ٹریفک، ڈی آئی جی آپریشن، ڈی آئی جی ایسٹ اور ایس ایس یو نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی

بدھ 6 مارچ 2024 13:09

میچز کے دوران کراچی کی سڑکیں کیوں بند کیں، عدالت کا تحریری فیصلہ جاری
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2024ء) سندھ ہائیکورٹ پی ایس ایل میچز کے دوران سڑکیں بند کرنے سے متعلق درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ تحریری فیصلے میں کہاگیاہے کہ 27فروری کے عدالتی حکم پر مکمل عمل درآمد نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

حکم کے باوجود سڑکوں کو بند کیا گیا اور ٹریفک کو روکا گیا، جس پر وضاحت کے لئے توہین عدالت کی کارروائی پر ڈی آئی جی ٹریفک، آپریشن اور ایس ایس یو کے افسران کو طلب کیا گیا۔ ڈی آئی جی ٹریفک، ڈی آئی جی آپریشن، ڈی آئی جی ایسٹ اور ایس ایس یو نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔ حکام نے عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے سڑکوں کو کھلا رکھنے کی یقین دہانی کرادی۔
وقت اشاعت : 06/03/2024 - 13:09:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :