پی ایس ایل میچز کے دوران کوچ اور کپتان کا مائیک پر رابطہ ہونا چاہیئے : اظہر محمود

اگر مبصرین میچ کے دوران کرکٹرز سے بات کر سکتے ہیں تو میرے خیال میں کوچ کو بھی ایسا کرنے کی اجازت ہونی چاہیے : کوچ اسلام آباد یونائیٹڈ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 7 مارچ 2024 11:37

پی ایس ایل میچز کے دوران کوچ اور کپتان کا مائیک پر رابطہ ہونا چاہیئے : اظہر محمود
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 7 مارچ 2024ء ) اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولنگ کوچ اظہر محمود کا خیال ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز کے دوران کوچ اور کپتان کے درمیان مائیک پر رابطہ ہونا چاہیے۔ اظہر محمود نے یہ خیالات اس وقت شیئر کیے جب انہیں محسوس ہوا کہ پی ایس ایل 9 میں بدھ کو لاہور قلندرز کے خلاف ہار کے دوران اسلام آباد نے میدان میں کچھ اہم غلطیاں کیں۔

اظہر محمود نے لاہور قلندرز کے خلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ “کوچ اور کپتان کے درمیان رابطے کے لیے مائیک ہونا چاہیے۔ یہ ہماری لیگ ہے جس کی وجہ سے ہم ایسی کوشش کر سکتے ہیں۔ اگر مبصرین میچ کے دوران کرکٹرز سے بات کر سکتے ہیں تو میرے خیال میں کوچ کو بھی ایسا کرنے کی اجازت ہونی چاہیے‘۔

(جاری ہے)

اظہر محمود نے یہ بھی کہا کہ ایونٹ میں اب تک کی خراب کارکردگی کے باوجود لاہور کو ہلکا نہیں لیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز دو بار پی ایس ایل چیمپئن ہیں اور ان کے پاس کھونے کے لیے کچھ نہیں تھا۔ ہم نے کچھ غلطیاں بھی کیں جس کی قیمت ہمیں کھیلنا پڑی۔ واضح رہے کہ لاہور نے بالآخر پی ایس ایل 9 کی اپنی پہلی جیت حاصل کی کیونکہ اس نے بدھ کی رات پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ہوم سائیڈ اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دی۔ سکور بورڈ پر رسی وین ڈر ڈسن کی ففٹی کی بدولت 162 رن بنانے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں اٹیک نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 145 رنز پر آؤٹ کر دیا۔
وقت اشاعت : 07/03/2024 - 11:37:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :