نیوزی لینڈ سیریز، شاداب خان اور نسیم شاہ کی ٹیم میں واپسی کا امکان

شاداب خان نیوزی لینڈ میں ہونے والی ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے ٹیم میں شامل نہیں تھے: ذرائع

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 8 مارچ 2024 14:40

نیوزی لینڈ سیریز، شاداب خان اور نسیم شاہ کی ٹیم میں واپسی کا امکان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 8 مارچ 2024ء ) نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے پاکستان ٹیم میں چند کھلاڑیوں کی واپسی اور کچھ کے باہر ہونے کا امکان ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز اپریل کے وسط میں شیڈول ہے جس کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان پی ایس ایل کے بعد کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق شاداب خان اور فاسٹ بولر نسیم شاہ کی نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹی ٹونٹی سیریز میں واپسی ہوگی۔

شاداب خان نیوزی لینڈ میں ہونے والی سیریز کے لیے ٹیم میں شامل نہیں تھے تاہم اب وہ فٹنس کے بعد پی ایس ایل میں بہتر آل راؤنڈر پرفارمنس کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ نسیم شاہ بھی گزشتہ سال ستمبر میں ایشیاء کپ میں کندھے کی انجری کا شکار ہونے کے باعث بھارت میں ہونے والا ون ڈے ورلڈ کپ نہیں کھیل سکے تھے اور انہوں نے بھی پی ایس ایل میں اچھی باولنگ کی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حنین شاہ اور خواجہ نافع کو ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل کیے جانے کا امکان ہے جب کہ سلمان علی آغا اور حیدر علی کے ناموں پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق حارث رؤف کندھے کی انجری کا شکار ہیں جس کی وجہ سے ان کا ٹیم میں جگہ بنانا مشکل ہوسکتا ہے جب کہ محمد نواز اور حسیب اللہ کی سلیکشن بھی مشکل ہے۔                                                                                                                                    
وقت اشاعت : 08/03/2024 - 14:40:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :