بابر اعظم کی بطور کپتان حکمت عملی بہت شاندار ہے

ٹیم میں ہر کھلاڑی کا کردار واضح ہے ، بیٹر رومین پاؤل

ہفتہ 9 مارچ 2024 10:10

بابر اعظم کی بطور کپتان حکمت عملی بہت شاندار ہے
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2024ء) پشاور زلمی کے مڈل آرڈر بیٹر رومین پاؤل نے کہا ہے کہ بابر اعظم کی بطور کپتان حکمت عملی بہت شاندار ہے ۔ ٹیم میں ہر کھلاڑی کا کردار واضح ہے اور وہ اس کو بخوبی نبھا رہا ہے ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کے لیے بہت اہم ہے اور مقامی کھلاڑیوں سے مقابلے کا معیار اور بڑھ جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب بابر اعظم اور صائم ایوب کھیل رہے تھے تو ہدف 230 تک ذہن میں تھا ، جب وکٹیں گریں تو پھر سوچا کہ 200 کا ہدف ذہن میں رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ بابر اعظم بھی انسان ہے، وہ کبھی ناکام بھی ہو سکتے ہیں، بطور کپتان ان کی حکمت عملی بہت شاندار ہے اور پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے میں ان کا بہت کردار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بابر اعظم پاکستان کے سپر اسٹار ہیں ، ان کی وجہ سے پشاور زلمی کی فین فالوونگ بڑھ گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کا کراؤڈ بہت زبردست ہے، کاش اس کراؤڈ کو ہم کراچی بھی لے جاتے۔
وقت اشاعت : 09/03/2024 - 10:10:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :