بابر اعظم جلد شادی کرنیوالے ہیں: محمد رضوان کا انکشاف

چاہتا ہوں ایمانی صفات جلد پوری ہو جائیں، شادی کرنا اللّٰہ کا حکم ہے، شوہر اور بیوی کا رشتہ اللّٰہ نے بہت مقدس بنایا ہے : کپتان ملتان سلطانز

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 10 مارچ 2024 11:19

بابر اعظم جلد شادی کرنیوالے ہیں: محمد رضوان کا انکشاف
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 10 مارچ 2024ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے انکشاف کیا ہے کہ شاہین آفریدی اور شاداب خان کو انہوں نے ہی شادی کرنے کا کہا تھا اور بابر اعظم جلد شادی کرنے والے ہیں۔ ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ میں چاہتا ہوں ایمانی صفات جلد پوری ہو جائیں، شادی کرنا اللّٰہ کا حکم ہے، شوہر اور بیوی کا رشتہ اللّٰہ نے بہت مقدس بنایا ہے۔

محمد رضوان نے کہا کہ بابر اعظم کے ساتھ بہت دوستی ہے، رات دیر گئے کمرے میں رہتے ہیں، بابر اعظم اور میں ایک دوسرے سے زندگی کے مختلف پہلوؤں پر مشورہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی اور کے کمرے میں جانے سے پہلے میسج کرتے ہیں لیکن بابر اعظم اور میرے درمیان ایسا کچھ نہیں، کسی بھی وقت ہم دونوں ایک دوسرے کے کمرے میں چلے جاتے ہیں، بابر اعظم اور میں ایک دوسرے سے سیکھتے رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں کافی عرصے سے بولرز آ رہے ہیں، ملتان سلطانز کی طرف سے احسان اللّٰہ، آصف علی، محمد علی ابھر کر سامنے آئے، ایک زمانہ تھا جب لاہور، کراچی اور سیالکوٹ سے کھلاڑی ملتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور اور خیبر پختون خوا میں کلب کرکٹ بہت ہائی اسٹینڈرڈ کی ہے، رات کو پاکستان کا میچ کھیل کر آتے ہیں اور صبح کلب کا میچ بھی کھیلتے ہیں، کلب کرکٹ مضبوط ہونے کی وجہ سے خیبر پختون خوا کی کرکٹ ترقی کر رہی ہے، صوبے کے کرکٹرز بہت محنتی ہیں۔
وقت اشاعت : 10/03/2024 - 11:19:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :