اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے میچز کھیلنا ضروری ہے، اسامہ میر

جمعہ 15 مارچ 2024 19:37

اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے میچز کھیلنا ضروری ہے، اسامہ میر
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2024ء) ملتان سلطان کے کھلاڑی اسامہ میر نے کہا ہے کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے میچز کھیلنا ضروری ہے، میں کبھی ہمت نہیں ہارتا،میری کوشش یہ ہوتی ہے کہ جہاں موقع ملے وہاں پرفارم کروں، گذشتہ ورلڈ کپ میں میری پرفارمنس نہیں ہوسکی تھی کیونکہ اس وقت میں نے بولنگ میں تبدیلی کی تھی جس پر افسوس ہے۔

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)سیزن نائن کے گزشتہ روز کھیلے گئے پشاورزلمی کے خلاف کوالیفائر میچ کے بعد انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ جب ورلڈ کپ میں خراب پرفارمنس ہوئی تو مورنی مورکل نے مجھے ڈیوڈ بیکہم سیریز دیکھنے کو کہاتھا، اس سیریز میں بھی ویسا ہی تھا جن حالات سے میں گزر رہا تھا، ڈیوڈ بیکہم سیریز نے مجھے کافی ہمت دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ میچز نہیں کھیلیں گے تو پرفارمنس کیسے ہوگی، میری پچھلے ایڈیشن میں بھی اچھی پرفارمنس رہی تھی، میری نظریں ریکارڈ پر نہیں، بس ٹیم کیلئے پرفارم کرنے پر ہوتی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں اسامہ میر نے کہا کہ کراچی میں اسپنرز کو ہمیشہ سپورٹ ملتی ہے۔یاد رہے کہ اسامہ میر پشاورزلمی کے خلاف کھیلے گئے کوالیفائر میں اپنے مقررہ4 اوورزمیں 16رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کرکے مین آف میچ قرار پائے تھے۔
وقت اشاعت : 15/03/2024 - 19:37:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :