چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈکی پی ایس ایل9کافائنل جیتنے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کو مبارکباد

منگل 19 مارچ 2024 02:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2024ء) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے پی ایس ایل9کافائنل جیتنے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے فائل جیتا،ملتان سلطانز نے بھی فائنل میں بہترین کھیل پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ٹیم کی فتح سے قطع نظر آج پرامن او رکھیلوں سے محبت کرنے والے پاکستان کی جیت ہوئی،پاکستان سپر لیگ 9 کے کامیاب انعقاد پر قوم کو مبارکباد دیتاہوں -محسن نقوی نے تمام اداروں کی دن رات کی محنت کا نتیجہ ہے کہ میگا ایونٹ کامیابی سے ہمکنار ہوا -
وقت اشاعت : 19/03/2024 - 02:00:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :