ساتویں عبدالرزاق آرائیں فلڈ نائٹ روک بال چیمپئن شپ 22 مارچ سے شروع ہو گی

منگل 19 مارچ 2024 13:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2024ء) پاکستان روک بال فیڈریشن کے زیر اہتمام ساتویں عبدالرزاق آرائیں فلڈ نائٹ روک بال چیمپئن شپ 22 مارچ سے منی سپورٹس کمپلیکس، ناظم آباد، کراچی میں شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

پاکستان روک بال فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل امہ لیلی کلثوم نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔ چیمپئن شپ میں سندھ بھر سے ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی منیجرز میٹنگ 21 مارچ کو ہوگی جس میں چیمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان اور چیمپئن شپ کے قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔یہ چیمپئن شپ 23 مارچ تک جاری رہے گی جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 19/03/2024 - 13:37:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :