محسن نقوی نے نگراں پنجاب کابینہ کے وزیر بلال افضل کو قومی سلیکشن کمیٹی میں شامل کرلیا

منگل 26 مارچ 2024 21:05

محسن نقوی نے نگراں پنجاب کابینہ کے وزیر بلال افضل کو قومی سلیکشن کمیٹی میں شامل کرلیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے سابقہ نگراں پنجاب کابینہ کے وزیر بلال افضل کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی قومی سلیکشن کمیٹی میں شامل کرلیا۔

(جاری ہے)

ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ بلال افضل سلیکشن کمیٹی میں ڈیٹا اینالسٹ ہوں گے۔ذرائع نے بتایا کہ معروف ڈیٹا اینالسٹ حسن چیمہ بھی سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہیں، ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ سلیکشن کمیٹی کے سیکریٹری ہوں گے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پریس کانفرنس میں سات رکنی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کیا تھا۔
وقت اشاعت : 26/03/2024 - 21:05:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :