اردن کے عالمی فٹ بالر التعمری کی نماز تراویح کی امامت

عالمی فٹ بالر نے انسٹاگرام پر اپنے ذاتی صفحہ پر امات کی ویڈیو شیئر کردی

بدھ 27 مارچ 2024 12:28

اردن کے عالمی فٹ بالر التعمری کی نماز تراویح کی امامت
عمان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) اردن کی قومی ٹیم اور فرانسیسی کلب مونٹ پیلیئر کے اسٹار موسی التعمری نے اردن کے دارالحکومت عمان کی ایک مسجد میں نماز تراویح کے دوران نمازیوں کی امامت کرتے ہوئے ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے ذاتی صفحہ پر یہ ویڈیو شیئر کی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر اور بہت سے ویڈیو کلپس پھیلے ہوئے تھے جن میں جس میں وہ نمازیوں کی امامت کرتے نظر آئے۔

یہ ویڈیو انہیں ایوارڈ ملنے کی رات کی ہے۔اسی دن اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے قومی فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں اور ٹیکنیکل سٹاف کو حال ہی میں قطر میں منعقد ہونے والی ایشین کپ چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر سراہتے ہوئے سلور میڈل سے نوازا ہے۔
وقت اشاعت : 27/03/2024 - 12:28:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :