بیٹیوں کی اچھی تربیت کرنا دین کی بہترین خدمت ہے،شاہد آفریدی

جمعہ 5 اپریل 2024 15:17

بیٹیوں کی اچھی تربیت کرنا دین کی بہترین خدمت ہے،شاہد آفریدی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2024ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے ایک بار پھر زندگی میں بیٹیوں کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیٹیوں کی اچھی تربیت کرنا دین کی بہترین خدمت ہے۔شاہد آفریدی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سعودی عرب سے اپنی سب سے چھوٹی بیٹی عروہ کے ہمراہ اپنی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔

اٴْنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’میں اپنی زندگی کی روشنی یعنی اپنی سب سے چھوٹی بیٹی کے ساتھ عمرے پر جا رہا ہوں۔انہوں نے لکھا کہ میں تمام بیٹیوں کے والدین کے لیے دعا گو ہوں جیسا کہ بیٹیاں اللّٰہ کی رحمت ہوتی ہیں، اس لیے ان کی تمام خواہشات کو پورا کرنا اور ان کی اچھی تربیت کرنا دین کی بہترین خدمات میں سے ایک ہے۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ اللّٰہ تعالیٰ ہماری تمام خواتین کو ہمیشہ اپنی حفاظت میں رکھے، آمین۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی کی 5 بیٹیاں ہیں اور وہ خود کو بیٹیوں کا باپ ہونے پر خوش قسمت انسان قرار دیتے ہیں۔وہ اکثر ہی اپنے انٹرویوز میں نبی کریم ؐ کے بیٹیوں کے ساتھ حسنِ سلوک کی مثال دیتے ہوئے زندگی میں بیٹیوں کی اہمیت اور ان کی اچھی تربیت پر زور دیتے نظر آتے ہیں۔
وقت اشاعت : 05/04/2024 - 15:17:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :