پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع

ہفتہ 6 اپریل 2024 15:56

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2024ء) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی۔ٹکٹ ہفتہ 6 اپریل دوپہر 12 بجے سے لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی ،گوجرانوالہ ،سیالکوٹ ،ملتان ،پشاور اور کراچی میں مختلف ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گے۔شائقین کسی بھی نامزد کردہ ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز سے سیریز کے لیے فزیکل ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ پہلے سے بک شدہ آن لائن ٹکٹیں بھی انہی مراکز سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت صرف ٹی سی ایس سے خریدے گئے درست فزیکل ٹکٹ کے ساتھ دی جائے گی جبکہ ای ٹکٹ اور ٹکٹ کی فوٹو کاپی قبول نہیں کی جائے گی،ایک صارف کو ہر میچ کے لیے ایک شناختی کارڈ پر 10 ٹکٹ تک خریدنے کی اجازت ہے۔شائقین صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز سے ٹکٹ خود حاصل یا خرید سکتے ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان کے خلاف5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلئیکیوی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 18 اپریل کو پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 06/04/2024 - 15:56:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :