انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں تیسری مرتبہ ایک اوور میں 6 چھکے لگانے کا ریکارڈ قائم

یہ کارنامہ قطر کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں نیپال کرکٹ ٹیم کے بلے باز دیپندر سنگھ نے انجام دیا

muhammad ali محمد علی اتوار 14 اپریل 2024 00:09

انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں تیسری مرتبہ ایک اوور میں 6 چھکے لگانے کا ریکارڈ قائم
کھٹمنڈو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اپریل2024ء) انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں تیسری مرتبہ ایک اوور میں 6 چھکے لگانے کا ریکارڈ قائم، یہ کارنامہ قطر کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں نیپال کرکٹ ٹیم کے بلے باز دیپندر سنگھ نے انجام دیا۔ تفصیلات کے مطابق نیپال کے کرکٹر دیپندر سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی 19 سالہ تاریخ میں مسلسل چھکوں کا ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

دیپندر سنگھ نے ایک اوور کی 6 گیندوں پر مسلسل 6 چھکے لگانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ کارنامہ قطر کے خلاف اے سی سی پریمیئرکپ کے سلسلے میں کھیلے جانے والے بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچ میں انجام دیا۔ دیپندر سنگھ نے قطر کے کامران خان کے آخری اوور میں 6 چھکے لگائے۔ 6 چھکوں نے اپنے دھواں دار بلے باز کے باعث صرف 19 گیندوں پر نصف سینچری اسکور کی۔ نیپالی بیٹر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی 19 سالہ تاریخ میں مسلسل 6 گیندوں پر 6 چھکے لگانے کا ریکارڈ قائم کرنے والے دنیا کے تیسرے کرکٹر ہیں۔ اس سے قبل بھارت کے یووراج سنگھ اور ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک اوور میں 6 چھکے لگانے کا ریکارڈ اپنے نام کر چکے۔
وقت اشاعت : 14/04/2024 - 00:09:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :