آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی اس ماہ پاکستان لائی جائے گی

پی سی بی نیوزی لینڈ سیریز کے دوران ٹرافی پاکستان لانے کا خواہش مند ہے، ذرائع

اتوار 14 اپریل 2024 15:10

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی اس ماہ پاکستان لائی جائے گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی اس ماہ پاکستان لائی جائے گی۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی ٹرافی ٹور کی تاریخوں کو حتمی شکل دے رہا ہے۔

(جاری ہے)

پی سی بی نیوزی لینڈ سیریز کے دوران ٹرافی پاکستان لانے کا خواہش مند ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچز 18 سے 27 اپریل کے درمیان راولپنڈی اور لاہور میں ہوں گے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی ٹور 20 اپریل تک ویسٹ انڈیز میں جاری رہے گا، ویسٹ انڈیز کے بعد ٹرافی کو پاکستان لائے جانے کا امکان ہے۔پاکستان میں ٹرافی ٹور کی تاریخ اور مقام آئندہ ہفتے فائنل ہوجائے گا۔
وقت اشاعت : 14/04/2024 - 15:10:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :