قومی ویمن پاورلفٹنگ چیمپئن شپ آئندہ ماہ مئی میں کھیلی جائے گی

پیر 15 اپریل 2024 23:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) پاکستان پاور لفٹنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی ویمن پاور لفٹنگ چیمپئن شپ کا آغاز مئی کے آخری ہفتے جہانگیر خان سکواش کمپلیکس کراچی میں ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان پاور لفٹنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل راشد ملک نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں ،چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 10ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان آرمی، پاکستان پولیس، پاکستان واپڈا، پنجاب، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت غیر ملکی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

چیمپئن شپ میں جونیئر اور سینئر کے مقابلے 10، 10ویٹ کیٹگریز میں رکھے گئے ہیں۔ چیمپئن شپ کی باقاعدہ تاریخ کا اعلان آئندہ چند روز میں کردیا جائے گا۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 15/04/2024 - 23:03:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :