پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 21 اپریل کو کھیلا جائے گا

جمعہ 19 اپریل 2024 09:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) پاکستان ویمن اور ویسٹ انڈیز ویمن ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 21 اپریل کو نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں کھیلا جائے گا۔مہمان ویسٹ انڈین ویمن ٹیم کو میزبان پاکستان کی خواتین ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کی ویمن ٹیم کو 113 رنز سے شکست دی تھی۔

ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم ان دنوں پاکستان کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان پاکستانی ویمنز ٹیم کے خلاف تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ تین ون ڈےمیچوں کی سیریز کا ایک میچ کھیلا جا چکا ہے۔ ویسٹ انڈیز ٹیم کی قیادت ہیلی میتھیوز کریں گی جبکہ پاکستان ٹیم کو نداڈار لیڈ کریں گی۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 21 اپریل جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 23 اپریل کو کھیلا جائے گا،تینوں میچز نیشنل سٹیڈیم ، کراچی میں کھیلے جائیں گے اور ڈے اینڈنائٹ ہوگے، میچز پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق تین بج کر 30 منٹ پر شروع ہوں گے۔

پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا آغاز 26 اپریل سے ہوگا، دوسرا ٹی ٹونٹی میچ28 اپریل،تیسرا ٹی ٹونٹی میچ 30 اپریل،چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 2 مئی جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 3 مئی کو کھیلا جائے گا۔ تین ون ڈے میچز کی طرح پانچوں ٹی ٹونٹی میچ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم ، کراچی میں ہی کھیلے جائیں گے۔ ٹی ٹونٹی میچز شام 7 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوں گے۔
وقت اشاعت : 19/04/2024 - 09:20:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :